Ya Fatima Zahra Apko Apka Wasta Lyrics - Farhan Zaidi Noha 2023 1445


Ya Fatima Zahra Apko Apka Wasta


 یا فاطمہ زہرا آپ کو آپ کا واسطہ
 یا فاطمہ زہرا آپ کو آپ کا واسطہ

یافاطمہ زہرا آپ کو مصطفیٰ  کی قسم 

 یا فاطمہ زہرا آپ کو آپ کا واسطہ
 یا فاطمہ زہرا آپ کو آپ کا واسطہ


براۓ نبی ہے کرم کی گذارش
 فقط آپ سے زوجِ شاہِ زمانہ 
ہمارا کوٸی بھی نہیں ہے جہاں میں
 بھٹکتے ہیں  دردر عطا ہو ٹھکانہ 

یا فاطمہ زہرا آپ کو مرتضیٰ کی قسم 



ہمیں کھا رہی ہے یہ زہریلی دنیا
 کٹا جارہا ہے جگر سب ہمارا  
ہے دنیا پراٸی پکاریں کسے ہم 
کہاں جاٸیں آخر ہمیں دو سہارا

یافاطمہ زہرا آپ کو مجتبیٰ کی قسم 


گھرے ہیں بلا میں مصیبت ہے سر پر
نکالو ہمیں ایسی الجھی فضا سے  
کریں جا کے فریاد کس سے بتادو
زمانے کو ہے خار اہلِ  عزا سے 

یا فاطمہ زہرا ہے شہِ کربلا کی قسم
 

غموں سے ہمیں بھی رہاٸی دلادو
ہماری بھی کشتی کنارے لگادو 
جو بیمار ہیں لا دوا جو ہیں بی بی
کرم ان پہ کردو انھیں تم شفا دو 

یافاطمہ زہرا دی ہے زینِ عبا کی قسم


ہمیں مولا باقر کی خاکِ قدم دو 
 ملے مولا صادق کی چوکھٹ  سے روزی
ہونظرِ عنایت فقیروں کے اوپر  
ہمارے گھروں کی چلے دال روٹی

یافاطمہ زہرا کاظمِ مصطفیٰ کی قسم  


جو بے جرم ہیں سب اسیران ِ ملّت
 رہا ہوکےاپنے گھروں میں وہ آٸیں 
انھیں اپنے پیاروں سے جلدی ملادو
وہ بچھڑے ہوۓ مل کے خوشیاں مناٸیں 

یافاطمہ زہرا راضیہ ہے رضا کی قسم


امامِ تقی و علی و نقی کا
حسن عسکری کا امامِ زماں کا 
ملے ہم کو صدقہ رہیں باوفا ہم
نہ غم ہو ہمیں اب کوٸی دوجہاں کا 

یا فاطمہ زہرا غازی ِٕ باوفا کی قسم 


سلامت رہیں ماٶں بہنوں کے پردے
حیا بیٹیوں میں رہے تاقیامت
رہِ حق پہ جاری سفر ہو سبھی کا 
 خواتین ساری رہیں باکرامت 

یافاطمہ زہرا آیت ِ کبریا کی قسم


دعا ہے یہ فرحان و قیصر کے لب پر
سکینہ و اصغر کے صدقے میں بچے
 رہیں سب کے محفوظ ہر اک بلا سے  
خصوصاً عدوۓ علی مرتضیٰ سے 

یافاطمہ زہرا آپ کو کربلا کی قسم


#munajat 
#munajaat
#munajatbibifatima
#munajatbibifatimazahra
#shia
#kalam
#noha2023


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.