Maqtale Bibi Sakina Lyrics Jaab Hogaye Tamam - Saleem Mastan Wa Bradran - Muharram 2023

 

Maqtale Bibi Sakina Lyrics


جب ہو گئے تمام مدگارِ حق شہید

شامِ غریباں چھائی اندھیرا ہوا شدید

خیمے جلانے آگئے سب حامئِ یزید

ایک بچی چاہتی تھی کہ بابا کی کرلوں دید

سہمے ہوئے وہ خیموں سے ڈر کر نکل گئی

بابا کو ڈھونڈنے سوئے مقتل وہ چل پڑی


مقتل میں دی صدائیں کہ بابا کہاں ہو تم

بابا جلا دیا گیا خیمہ کہاں ہو تم

آئی ہے تم سے ملنے سکینہ(س) کہاں ہو تم

آواز دو کہ کچھ نہیں دکھتا کہاں ہو تم

بیٹی کے بین سن کہ وہ بابا نے کی فغاں 

بے سر کی لاش نے کہا بیٹی ہوں میں یہاں


مقتل میں بابا لاشے ہیں بکھرے پڑے ہوئ

تیرے مجاہدین نے کتنے ستم سہے

سینے پہ تیر بھالے ہیں اور سر کٹے ہوئے

کس طرح سارے لاشے ہی پامال ہوگئے

 لاشوں پہ بابا جان گئی جب میری نظر 

دل بیٹھنے لگا میرا لگنے لگا ہے ڈر


اکبر(ع) کہاں ہے بابا بتاؤ نا تم مجھے

لاشہ کہاں ہے اس کا بتاؤ نا تم مجھے

پوچھے گی مجھ سے صغریٰ(س) بتاؤ نا تم مجھے

کیسے گیا وہ مارا بتاؤ نا تم مجھے

ڈھونڈونگی اس کو کیسے میں لاشوں کے درمیاں

 میں نے سنا ہے سینے میں اس کے لگی سناں


بابا بتاؤ نا میرا بھیا کہاں گیا

میرا غریب گھٹنیئوں والا کہاں گیا 

 بابا وہ تین روز کا پیاسا کہاں گیا 

 ظالم نے جس کو تیروں سے مارا کہاں گیا 

 وہ مر گیا ہے اس کا تو جھولا بھی جل گیا 

بابا بتاؤ دفن اسے ہے کہاں کیا


مشکیزہ مجھ سے لے کے گئے تھے مرے چچا

مجھ سے کہا تھا دریا سے پانی میں لاؤں گا

بابا مجھے بتائیے ایسا بھی کیا ہوا 

بابا بتائیں کیسے وہ مشکیزہ چھد گیا

کس طرح ان کو تیر لگے بازو کٹ گئے 

کیسے بغیر ہاتھوں کے وہ زین سے گرے


کرب و بلا کا دشت ، اندھیرا تھا چار سو

بچی لپٹ کے کرتی تھی بابا سے گفتگو 

بابا کا درد کم ہو یہ تھی اس کی آرزو

ہائے ستم کہ آگئے مقتل میں پھر عدو

ظالم نے اس یتیمہ پہ ظلم و جفا کِیا

زلفیں پکڑ کے لاشِ پدر سے جدا کِیا


___________________________


Marsiya | Maqtale Bibi Sakina SA (Jaab Hongaye Tamam) 
Soaz Khuwan | Saleem Mastan wa Bradran
Shair e Ahlebait | Syed Aimaad Naqvi 
Audio Record | Saiban Studio
Arrangement & Mixing | Studio 92 
Chorus | Saleem Mastan wa Bradran


Samajh Ke Zahra Sataya Gaya Sakina Ko Lyrics


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.